ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو:وی کے ششی کلا کے شوہر ایم نٹراجن کی چنئی کے ایک اسپتال میں موت

تمل ناڈو:وی کے ششی کلا کے شوہر ایم نٹراجن کی چنئی کے ایک اسپتال میں موت

Tue, 20 Mar 2018 23:10:55    S.O. News Service

چنئی ،20؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کی قریبی وی کے ششی کلا کے شوہر نٹراجن مروتھپا کا پیر کو نصف شب میں موت ہوگئی ۔ بیماری کے وجہ سے انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ وہ 76 سال کے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق آخری وقت میں ان کے جسم کے کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا تھا ۔نٹراجن کو پھیھڑوں میں سنگین طور پر انفیکشن کے بعد گلینی گلیس گلوبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں ان کی صورتحال کافی سنگین بتائی جارہی تھی ۔ اسپتال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نٹراجن کو اسپتال کے آئی سی یو میں سولہ مارچ کو داخل کرایا گیا تھا ۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی نٹراجن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں ان کا لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا ۔ آپریشن سے پوری طرح سے صحیح ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دید ی گئی تھی ۔ انکم سے زیادہ اثاثہ کے ایک معاملہ میں بنگلورو کی سینٹرل جیل میں چار سال کی سزا پوری کررہیں ششی کلا گزشتہ سال ایمرجنسی پیرول حاصل کرنے کے بعد اپنے شوہر سے ملنے گئی تھیں ۔


Share: